قبائلی اضلاع

خیبرضلع میں پرائیویٹ سکولز نے حکومتی احکامات ہوا میں اُڑا دیئے

نوٹیفیکیشن کے مطابق حکومتی احکامات نہ ماننے کی صورت میں خیبر پختونخوا پرائیوٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی ان اداروں کے خلاف قانونی کاروائی کرسکتی ہے

 

خیبرپختونخوا حکومت کے اعلان کے باوجود ضلع خیبر تحصیل باڑہ کے بیشتر نجی تعلیمی ادارے آج بھی کھلے رہے تاہم مقامی انتظامیہ خاموش رہا۔ ذرائع کے مطابق باڑہ کے مختلف قبیلوں اور باڑہ بازار کے گردونواح میں موجود بیشتر نجی تعلیمی ادارے حکومت کے میدانی علاقوں میں اعلان کردہ 6 جنوری تک تعطیلات کے نوٹیفیکیشن کے باوجود بھی کھلے رہے۔

اس سلسلے میں خیبر پختونخوا کے پرائیوٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کے ڈائریکٹر اپریشن نے تمام ضلعی ڈپٹی کمشنرز کو نوٹیفیکیشن جاری کئے ہیں جس کے مطابق 6 جنوری تک چھٹیاں نہ دینے والے سکولوں کو بند کرنے کے ساتھ ساتھ اس حوالے سے رپورٹ کرنے کی بھی ہدایات کی گئی ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق حکومتی احکامات نہ ماننے کی صورت میں خیبر پختونخوا پرائیوٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی ان اداروں کے خلاف قانونی کاروائی کرسکتی ہے تاہم ضلع خیبر تحصیل باڑہ میں حکومتی چھٹیوں کے اعلان کے باوجود بھی بیشتر سکولز کھلے رہے اور ضلعی انتظامیہ بھی اس سلسلے میں خانوش رہی۔

یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق وزیراعلیٰ محمود خان نے سردی کی لہر میں اضافے کے پیش نظر تعطیلات میں توسیع کی ہدایات جاری کیں ہیں جس کے بعد صوبہ بھر کے سرکاری سکول 7 جنوری سے کھلیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button