قبائلی اضلاع

جنوبی وزیرستان: وانا۔تیازرہ روڈ چھ سال بعد ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا

جنوبی وزیرستان کے ہیڈکوارٹر وانا کو تیازرہ سے ملانی والی کونسیری روڈ کو چھ سال بعد ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔ اس بارے ہفتے کو اس روڈ کے دوبارہ افتتاح کے موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران جی او سی میجر جنرل صالح عباسی اور پولیٹیکل ایجنٹ افسر نواب ساسی نے اس روڈ کے باقاعدہ افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان اعلٰی حکام کا کہنا تھا کہ وانا سے تیازرہ جانے والی پچیس کلومیٹر پر محیط یہ روڈ اور اس سے متصل علاقے ہر قسم سیکورٹی خدشات سے کلئیر کئے گئے ہیں اور اب یہ روڈ عوام کے لئے محفوظ ہے۔ عوام نے حکومت کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ یہ روڈ دو ہزار نو میں نامساعد سیکورٹی حالات کی بنا پر عام ٹریفک کے لئے بند کیا گیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button