قبائلی اضلاع

مذاکرات ناکام، طورخم بارڈر پر کسٹم کلیئرنس ایجنٹوں کا ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان

طورخم سرحد پر جاری ہڑتال کے باعث تجارتی سرگرمیاں معطل ہو کر رہ گئیں اور سرحد کے دونوں اطراف مال بردار گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس کی وجہ سے کروڑوں روپے کے اشیائے خوردونوش کے ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

قبائلی ضلع خیبر میں پاک افغان بارڈر طورخم پر کسٹم حکام اور کلیئرنس ایجنٹس کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کے بعد کلئیرنس ایجنٹوں نے اپنی ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔

طورخم سرحد پر جاری ہڑتال کے باعث تجارتی سرگرمیاں معطل ہو کر رہ گئیں اور سرحد کے دونوں اطراف مال بردار گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس کی وجہ سے کروڑوں روپے کے اشیائے خوردونوش کے ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

کسٹم کلیئرنس ایجنٹس شاکی ہیں کہ کسٹم حکام ان کے مسائل حل کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہے  تاہم مطالبات کی منظوری تک ان کی ہڑتال جاری رہے گی۔

انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ متذکرہ مسئلے کا نوٹس لیتے ہوئے ان کے مسائل حل کیے جائیں تاکہ ہڑتال کے باعث ہزاروں افراد مالی نقصان سے بچائے جاسکیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button