قبائلی اضلاع

شمالی وزیرستان، قبائلی ملک بم دھماکے میں محفوظ، ضلعی انتظامیہ نے تحقیقات کا آغاز کردیا

ذرائع کے مطابق ملک شیراجان آج صبح اپنے بچوں کو سکول لے جارہے تھے جب سوخیل نامی علاقے میں سڑک کنارے پہلے سے نصب بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا۔

شمالی وزیرستان میں ایک مقامی قبائلی ملک کی گاڑی کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا جس میں وہ بال بال بچ گئے۔

ذرائع کے مطابق ملک شیراجان آج صبح اپنے بچوں کو سکول لے جارہے تھے جب سوخیل نامی علاقے میں سڑک کنارے پہلے سے نصب بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کی وجہ کوئی انسانی جان ضائع نہیں ہوئی تاہم گاڑی کو شدید قسم کا نقصان پہنچا۔

وقوعہ  کے بعد ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پہنچ کر تحقیقات کا  اغاز کر دیا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل قبائلی ضلع باجوڑ کی تحصیل ناوگئی میں ایک مقامی شخص ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں زخمی ہوا تھا جبکہ اس سے بھی اک روز قبل قبائلی ضلع خیبر میں بارودی مواد کے دھماکے میں ایک مقامی شخس جاں بحق ہوا تھا۔

یہ بھی واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد کی کامیابی کے بعد شدت پسندی پر بڑی حد تک قابو پالیا گیا ہے تاہم اس کے باوجود علاقے میں ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button