قبائلی اضلاع

قبائلی ضلع باجوڑ کی تحصیل ناوگئی میں بم دھماکے سے ایک شخص زخمی

ذرائع کے مطابق ہاشم بابڑہ نامی علاقے سے تعلق رکھنے والے امیرمحمد آج صبح اپنے علاقے میں کہیں جارہے تھے کہ اتنے میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا۔

قبائلی ضلع باجوڑ کی تحصیل ناوگئی میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک مقامی شخص زخمی ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق ہاشم بابڑہ نامی علاقے سے تعلق رکھنے والے امیرمحمد آج صبح اپنے علاقے میں کہیں جارہے تھے کہ اتنے میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا۔

مقامی لوگوں کے مطابق امیرمحمد کو زخمی حالت میں پہلے ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال اور بعدازاں پشاور منتقل کیا گیا۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز قبائلی ضلع خیبر میں بارودی مواد کے دھماکے میں ایک مقامی شخص جاں بحق ہوا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button