قبائلی اضلاع
ضلع خیبر، تحصیل باڑہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک شخص جاںبحق
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ انکے علاقے میں جگہ جگہ پر بارودی سرنگیں پائی جاتی ہیں اور اکثر اوقات مقامی لوگ اسکا نشانہ بن جاتے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ علاقے سے بارودی سرنگوں کی صفائی کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔

قبائلی ضلع خیبر تحصیل باڑہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاںبحق ہواہے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈور لنڈی گاوٗں کا وزیر نامی شخص گزشتہ روز مال مویسشی چرانے کے لئے قریبی پہاڑوں پر گیا تھا لیکن رات گزرنے کے بعد بھی گھر واپس نہیں آیا۔ مقامی لوگوں اور گھر والوں کی تعاقب سےانکی لاش پہاڑوں سے مل گئی۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جاںبحق ہونے والے وزیر پہلے سے زمین میں رکھے گئے بارودی مواد کا نشانہ بن گئے ہیں۔