طورخم بارڈر پر پر کسٹم کلٗیرنس ایجنٹس کا اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال
ایک جانب بارڈر پر جدید کسٹم سسٹم نصب کیا گیا ہے لیکن دوسری جانب اس سسٹم کے چلانے کے لیے انٹرنیٹ اور بجلی کی سہولت نہ ہونے کے برابر ہے

پاک افغان بارڈر طورخم پر کسٹم کلیرنس ایجنٹس نے اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال کیا ہے، کسٹم کلیئرنس ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر زرقیب شنواری کا کہنا ہے کہ تنظیم نے پاک افغان دوطرفہ تجارت کے کلیرنس سے بائیکاٹ کردیا ہے
انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ نیشنل لاجسٹک سیل اور کسٹم عملہ دو طرفہ تجارت کے فروغ میں مشکلات پیدا ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک جانب بارڈر پر جدید کسٹم سسٹم نصب کیا گیا ہے لیکن دوسری جانب اس سسٹم کے چلانے کے لیے انٹرنیٹ اور بجلی کی سہولت نہ ہونے کے برابر ہے۔
زرقیب شنواری نے کہا کہ مطالبات کی منظوری تک انکا ہڑتال جاری رہےگا۔
دوسری جانب پاک افغان بارڈر پر متعین کسٹم کلکٹر ڈاکٹر سید جدون کا کہنا ہے کہ جدید سسٹم کے نفاذ کے بعد دو طرفہ تجارت میں اضافہ ہوا ہے اور اس سسٹم میں مذید بہتری لانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ کسٹم کلیرئینس ایجنٹس کی ہڑتال کے باعث بارڈر پر مال بردار گاڑیوں کی لمبی قطاریں کھڑی ہیں۔