قبائلی اضلاع

باجوڑ، سیکیورٹی فورسز نے سرحد پار شدت پسندوں کا حملہ ناکام بنا دیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی میں ایک شدت پسند کمانڈر ہلاک ہوگیا ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں پاک افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا ہے۔ ذرائع کے مطابق دیشت گردوں نے باجوڑ میں غاخی چیک پوست پررات کو حملہ کیا لیکن سیکیورٹی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور شدت پسند بھاگ گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی میں ایک شدت پسند کمانڈر ہلاک ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ ہمسایہ ملک افغانستان کے سر زمین سے اکثر اوقات شدت پسندوں کی جانب سے حملے کئے جاتے ہیں۔ پاکستانی حکام نے سرحد پار حملوں کا معاملہ افغان حکام کیساتھ کئی بار اٹھایا ہے لیکن اسکا کوئی مثبت رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button