قبائلی اضلاع
ایسے نہیں چلے گا، صوبائی حکومت کا قبائلی اضلاع کے بھوت اساتذہ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش کی جانب سے ڈائریکٹر ایجوکیشن کو موصول مراسلے میں قبائلی اضلاع کے تمام سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی تفصیلات طلب کر لی گئیں۔

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے قبائلی اضلاع کے سرکاری سکولوں میں مسلسل غیرحاضر یا فرائض سے غفلت برتنے والے اساتذہ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔
مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش کی جانب سے ڈائریکٹر ایجوکیشن کو موصول مراسلے میں قبائلی اضلاع کے تمام سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی تفصیلات طلب کی گئیں ساتھ یہ ہدایت کی گئی کہ مسلسل غیر حاضر اور فرائض سے غفلت برتنے والے اساتذہ کی نشاندہی کی جائے اور ان کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
واضح رہے کہ قبائلی اضلاع میں بعض اساتذہ کے حوالے سے یہ شکایت پائی جاتی ہے کہ ڈیوٹی ادا نہیں کرتے یا برائے نام اجرت پر اپنی جگہ کسی اور کو سکول بھیجتے ہیں بلکہ بعض ایسے بھی جو بیرون ملک محنت مزدوری اور ادھر سرکاری خزانے سے باقاعدگی کے ساتھ تنخواہ پاتے ہیں۔