قبائلی اضلاع
شمالی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز پر حملے سے آفیسر سمیت 4 اہلکار زخمی
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کا ایک دستہ رزمک سب ڈویژن میں معمول کی گشت پر تھا جب روغہ بدر نامی علاقے میں اچانک ان پر فائرنگ کر دی گئی۔

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر نامعلوم شدت پسندوں کی جانب سے حملہ کیا گیا جس میں میجر سمیت چار اہلکار زخمی ہو گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کا ایک دستہ رزمک سب ڈویژن میں معمول کی گشت پر تھا جب روغہ بدر نامی علاقے میں اچانک ان پر فائرنگ کر دی گئی۔
فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں میں میجر عرفان اور سپاہی مدثر، سپاہی عرفان اور سپاہی محمد حسین شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے حکام کا دوسری جانب کہنا تھا کہ وقوعہ کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔