حکومت تیراہ واپس جانے والے متاثرین کی بھرپور مدد کرے۔ خدمت خلق کمیٹی سپاہ
پریس کانفرنس کے دوران قومی مشر قاضی وارث نےمطالبہ کیا کہ واپسی پر ہمیں اپنے علاقے میں نقل و حرکت کی مکمل اجازت دی جاٸے تاکہ ہم اپنی کھیتی باڑی اور پالتو جانوروں کی دیکھ بھال کر سکیں۔
تیراہ کے قبیلہ سپاہ کے متاثرین کی واپسی پر حکومت متاثرہ خاندانوں کو کسی قسم کا پیکج نہیں دے رہی جسکی وجہ سے دور آفتادہ پہاڑی علاقوں میں سخت سردی اور ویران گھروں میں رہنا مشکل ہے لہذا حکومت واپسی کرنے والے متاثرین کی بھر پور مدد کرے۔
ان خیالات کا اظہار خدمت خلق کمیٹی سپاہ کے صدر شیخ گل نے اپنے ساتھیوں سمیت باڑہ پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کے موقع پر کیا۔
انہوں نے کہا کہ تیراہ متاثرین کو واپسی پر چھ ماہ کا راشن, کراٸے کی مد میں نقد رقم اور خیمے دیے جاٸیں تاکہ لوگ دوبارہ گھر آباد کر سکیں۔
پریس کانفرنس کے دوران قومی مشر قاضی وارث نےمطالبہ کیا کہ واپسی پر ہمیں اپنے علاقے میں نقل و حرکت کی مکمل اجازت دی جاٸے تاکہ ہم اپنی کھیتی باڑی اور پالتو جانوروں کی دیکھ بھال کر سکیں۔
انہوں نے مقامی ایم این و سینیٹرز سے مطالبہ کیا کہ تیراہ میں قبیلہ سپاہ کے 100 فیصد مکانات تباہ ہو چکے ہیں لہٰذا متاثرہ لوگوں کو معاوضے دیے جائیں۔
اس موقع پر خدمت خلق کمیٹی کے ممبران میں سینٸر ناٸب صدر امیر شاہ, جنرل سیکرٹری شاہ میر, ملک حلیم گل, سلطان اکبر, حاجی دنیا خان اور میر علی سمیت خان ولی و دیگر شامل تھے۔
واضح رہے کہ تیراہ میں سپاہ کے سپین درند, سندانہ, ننگروسہ, درے ونڈے, شیخ ملی اور کنڈاٶ بغداد خیل نامی علاقوں میں لوگوں کی واپسی تاحال نہیں ہوسکی ہے اگرچہ ان کی واپسی کا اعلان اسی ماہ متوقع ہے۔