قبائلی اضلاع

شمالی وزیرستان، میرعلی کے گاؤں عیدک میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق 3 زخمی

ریسکیو ذرائع کے مطابق بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جب کہ واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

شمالی وزیرستان میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

نمائندہ ٹی این این کی رپورٹ کے مطابق دھماکہ میرعلی تحصیل کے گاؤں عیدک میں ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق واقعے کے بعد زخمیوں کو فوراً میرانشاہ اور بنوں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جب کہ واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button