قبائلی اضلاع

لنڈی کوتل بازار میں سینکڑوں مزدوروں کا ویزہ شرط کیخلاف احتجاج

طورخم بارڈر پر این ایل سی عملہ نے مقامی مزدوروں پر بغیر ویزہ کے افغانستان آمدورفت پر پابندی عائد کردی ہے

 ضلع خیبر کے تحصیل لنڈی کوتل بازار میں سینکڑوں مقامی مزدوروں نے طورخم بارڈر پر تعینات نیشنل لاجسٹک سیل کے عملہ کے اقدامات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ طورخم بارڈر پر این ایل سی عملہ نے مقامی مزدوروں پر بغیر ویزہ کے افغانستان آمدورفت پر پابندی عائد کردی۔۔

مظاہرین کاکہنا تھا کہ اس پابندی سے ہزاروں مقامی مزدور فاقوں پر مجبورہوچکے ہیں۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ مقامی مزدور چونکہ یومیہ بنیادوں پر مزدوری کی غرض سے افغانستان آمدورفت کرتے ہیں انکو ویزہ کی شرط سے مستثنی قرار دیا جائے۔

 بعد آزاں مظاہرین نے لنڈی کوتل بائی پاس روڈ پر پاک افغان شاہراہ کو ایک گھنٹہ تک احتجاجا بندکردیا۔

نیشنل لاجسٹک سیل طورخم ٹرمینل کے منیجر فضل واحد کا کہنا ہے کہ طورخم بارڈر پر غیر قانونی آمدورفت کے  روک تھام کی انکو اضافی اختیارات تفویض کئے گئے ہیں اور کسی کو بھی بغیر ویزہ کے افغانستان آمدورفت کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button