قبائلی اضلاع

قبائلی اضلاع میں جاری مختلف منصوبوں کیلئے 4 ارب 80 کروڑ روپے جاری

ڈائریکٹر انفارمیشن قبائلی اضلاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی حکومت نے رواں سال اپریل میں قباٸلی اضلاع کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 24 ارب روپے مختص کیے جس میں سے 3 ارب 60 کروڑ فاٹا ڈیولپمنٹ اتھارٹی (FDA) جبکہ 20 ارب 40 کروڑ قباٸلی اضلاع کی ترقیاتی سکیموں کیلئے مختص کیے گئے ہیں۔

وفاقی حکومت نے قباٸلی اضلاع کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی مد میں پہلے سہ ماہی کیلئے 4 ارب 80 کروڑ روپے جاری کر دیے۔

ڈائریکٹر انفارمیشن قبائلی اضلاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مذکورہ رقم قباٸلی اضلاع میں جاری ترقیاتی سکیموں پر خرچ کی جائے گی۔

بیان میں واضح کیا گیا کہ وفاقی حکومت نے رواں سال اپریل میں قباٸلی اضلاع کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 24 ارب روپے مختص کیے جس میں سے 3 ارب 60 کروڑ فاٹا ڈیولپمنٹ اتھارٹی (FDA) جبکہ 20 ارب 40 کروڑ قباٸلی اضلاع کی ترقیاتی سکیموں کیلئے مختص کیے گئے ہیں۔

بیان کے مطابق محولہ بالا رقوم کے علاوہ قباٸلی اضلاع میں چار بڑے اہم منصوبوں کیلیۓ خطیر رقم مختص کی گئی ہے جس میں ضلع مہمند میں نحقی (Nahakai ) ٹنل کیلئے  ایک ارب 11 کروڑ 73 لاکھ 38 ہزار,غلنٸ محمد گٹ سڑک کیلیۓ 50 کروڑ, ضلع جنوبی وزیرستان چاٶ تنگی ڈیم 31 کروڑ 93 لاکھ 90 ہزار جبکہ ضلع اورکزی میں  زیڑہ سے ڈبوری تک سڑک کی تعمیر و مرمت کیلیۓ ایک ارب 31 کروڑ 88 لاکھ 1 ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button