پاکستان بیت المال کا قبائلی ضلع خیبر میں سویٹ ہوم قائم کرنے کا فیصلہ
باڑہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے موقع پر پاکستان بیت المال خیبرایجنسی کے انچارج عبدالباری شاہ کا کہنا تھا کہ سویٹ ہوم میں علاقے کے سو بچوں کو مفت تعلیم دی جائے گی۔

قبائلی ضلع خیبر میں پاکستان بیت المال نے سویٹ ہوم قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
باڑہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے موقع پر پاکستان بیت المال خیبرایجنسی کے انچارج عبدالباری شاہ کا کہنا تھا کہ سویٹ ہوم میں علاقے کے سو بچوں کو مفت تعلیم دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ امسال حکومت نے قبائلی ضلع خیبر میں سویٹ ہوم کے قیام کا فیصلہ کیا ہے جو جمرود کے ٹی ڈی بازار میں تعمیر کیا جائے گا۔
عبدالباری شاہ کے مطابق سویٹ ہوم میں خیبر کی تینوں تحصیلوں کے بچوں کو داخلہ دیا جائے گا تاہم باڑہ تحصیل کے بچوں کیلئے اس میں ساٹھ فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔
سویٹ ہوم میں داخلہ کے طریقہ کار کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ 5 تا 8 سال کی عمر کے بچوں کو داخلہ ملے گا جس کیلئے انہوں نے عوام پر زور دیا کہ رواں مہینے کی 15 تاریخ تک یتیم بچوں کو سویٹ ہوم میں داخل کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان بچوں کو اعلیٰ تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم، ٹرانسپورٹ کی سہولت، یونیفارم، کتب، جیب خرچ، رہائش، دینی تعلیم، کھیل کود اور سیر وتفریح کی دیگر سہولیات دیں جائیں گی۔
سویٹ ہوم میں داخلے کیلئے نادرا کی جانب سے جاری برتھ اور والد کا ڈیتھ سرٹیفیکیٹ لازمی قرار دیے گئے ہیں۔
انچارج بیت المال کے مطابق باڑہ میں بہت جلد دستکاری سنٹر اور فری سکول بھی کھولے جائیں گے۔