قبائلی اضلاع

جنوبی وزیرستان، مقامی لوگوں کا موبائل انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کا مطالبہ

 احتجاجی ریلی سے مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں حکومت سے پر زور مطالبہ کیا کہ وائی فائی  اور موبائل نیٹ ورک کو پورے علاقے میں بڑھا جائے تاکہ اس دور میں طلبا اور کاروباری لوگ اس سے استفادہ کرسکیں۔

قبائلی ضلع جنوبی وزیر ستان میں تھری جی اور فورجی انٹر نیٹ سروس کی عدم دستیابی کے خلاف طلبہ اور کاروباری طبقے کے لوگوں نے احتجاجی ریلی نکالی اور یہ ریلی وانا کے مختلف  بازاروں سے ہوتی ہوئی وانا کیمپ تک پہنچی۔

 احتجاجی ریلی سے مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں حکومت سے پر زور مطالبہ کیا کہ وائی فائی  اور موبائل نیٹ ورک کو پورے علاقے میں بڑھا جائے تاکہ اس دور میں طلبا اور کاروباری لوگ اس سے استفادہ کرسکیں۔

 اس موقع پر سیکورٹی فورسز اور لیویز کی بھاری نفری موجود تھی۔ اسسٹنٹ کمشنر وانا فہیداللہ مقامی مشران کے ہمراہ احتجاج والوں کے پاس پہنچے اور طلباء اور کاروباری لوگوں کے راہنماوٗں سے دو گھنٹے تک مزاکرات کیے اور آخر میں اے سی وانا نے انکو یقین دلایا کہ وانا میں موبائل نیٹ ورک اور وائی فائی کے لئے ہر قسم کوشش کریں گے اور ایک مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی گئ جو اس سلسلے میں اعلیٰ حکام سے مذاکرات کرے گی۔

فہید اللہ کی یقین دہانی پر احتجاج کرنے والے پر امن طورپر منتشر ہو گئے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button