قبائلی اضلاع
مٹھی بھر عناصر بیرونی مفادات کے لئے فاٹا انضمام کی مخالفت کررہے ہیں۔ شوکت یوسفزئی
میڈیا کو جاری کیے گئے ایک بیان میں خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت فاٹا اصلاحات میں تیزی لانے کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔
صوبائی وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ فاٹا کا خیبرپختونخوا میں انضمام اکثریت کا فیصلہ ہے تاہم مٹھی بھر عناصر بیرونی مفادات کے لئے اس کی مخالفت کررہے ہیں۔
میڈیا کو جاری کیے گئے ایک بیان میں خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت فاٹا اصلاحات میں تیزی لانے کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام کو فوری انصاف کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے جبکہ قبائلی علاقوں میں صحت اور تعلیم کا معیار بھی بہتر بنارہے ہیں
شوکت یوسفزئی کے مطابق قبائلی روایات کے مطابق مسائل کے حل کے لئے ڈی آر سیز کا دائرہ کار فاٹا تک پھیلائیں گے۔