قبائلی اضلاع

خیبر، ہلال احمر فاٹا کے زیراہتمام جمرود میں 3 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فرسٹ ایڈ کوآرڈینیٹر فاٹا افتخار احمد کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ورکشاپ کے انعقاد کا بنیادی مقصد ایسے تربیت یافتہ رضاکار تییار کرنا ہے تاکہ کسی بھی حادثے یا آفت کی صورت میں لوگوں کو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

ہلال احمر-فاٹا کے زیر اہتمام  گورنمٹ کالج آف منیجمنٹ سائنس جمرود میں ابتدائی طبی امداد کے حوالے سے ایک تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔

ورکشاپ میں ضلع خیبر کی تینوں تحصیلوں  لنڈیکوتل، جمرود اور باڑہ سے 25 رضاکاروں نے شرکت کی جنہیں ہلال احمرفاٹا ضلع خیبر کے ماسٹر ٹرینر حکمت خان آفریدی نے ابتدائی طبی امداد کی ٹریننگ دی۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فرسٹ ایڈ کوآرڈینیٹر فاٹا افتخار احمد کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ورکشاپ کے انعقاد کا بنیادی مقصد ایسے تربیت یافتہ رضاکار تییار کرنا ہے تاکہ کسی بھی حادثے یا آفت کی صورت میں لوگوں کو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

اس موقع پر مستبقل کے لیے پانچ پانچ رضاکاروں پر مشتمل پانچ ٹیمیں بنائی گئیں جبکہ ورکشاپ کے تیسرے روز عملی فن کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

ورکشاپ کے اختتام پر ہلال احمر پاکستان فاٹا کی جانب سے رضاکاروں میں اسناد تقسیم کی گئیں جبکہ یہ حلف بھی لیا گیا کہ وہ بغیر کسی ذاتی مفاد کے انسانیت کی خدمت کریں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button