قبائلی اضلاع

اعظم سواتی کا باجوڑ کے خاندان پر مبینہ جبر، قبائلی عمائدین نے نیشنل پریس کلب کے سامنے جرگہ بلا لیا

ٹی این این کے ساتھ گفتگو میں جرگہ کے منتظم سابق رکن قومی اسمبلی اخونزادہ چٹان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ جرگہ میں متاثرہ خاندان کے افراد اور باجوڑ سے تعلق رکھنے والے سیاسی و قبائلی مشران کے علاوہ نامور صحافی سلیم صافی بھی شریک ہوں گے۔

باجوڑ کے سیاسی و قبائلی اکابرین کل نیشنل پریس کلب کے سامنے باجوڑ کے ایک غریب و لاچار خاندان پر پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی وفاقی وزیر اعظم سواتی کے ہاتھوں مبینہ جبر و زبردستی کے معاملے پر جرگہ کریں گے۔

ٹی این این کے ساتھ گفتگو میں جرگہ کے منتظم سابق رکن قومی اسمبلی اخونزادہ چٹان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ جرگہ میں متاثرہ خاندان کے افراد اور باجوڑ سے تعلق رکھنے والے سیاسی و قبائلی مشران کے علاوہ نامور صحافی سلیم صافی بھی شریک ہوں گے۔

جرگہ کے ایجنڈے بارے ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے گا جبکہ مستقبل میں کسی غریب قبائلی خاندان کے ساتھ اس طرح کی ناانصافی کی روک تھام کیلئے صلاح مشورے سے حکمت عملی طے کی جائے گی۔

فریقین کے درمیان راضی نامے کے حوالے سے اخونزادہ چٹان کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی ایک بااثر شخص ہے جس نے زور زبردستی سے متاثرہ خاندان کے ساتھ مصالحت کی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button