قبائلی اضلاع

وادیٗ تیراہ میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، سیکیورٹی اہلکار زخمی

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکہ وادیٗ تیراہ کے علاقے راجگال میں اس وقت پیش آیا جب سیکیورٹی اہلکار پاک افغان سرحد پر باڑ لگارہے تھے

قبائلی ضلع خیبر کے وادیٗ تیراہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکہ وادیٗ تیراہ کے علاقے راجگال میں اس وقت پیش آیا جب سیکیورٹی اہلکار پاک افغان سرحد پر باڑ لگارہے تھے۔

دھماکے میں سپاہی بشیر زخمی ہوئے جس کو فوری طور علاج کے لئے قریبی ہسپتال لے جایا گیا۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو اپنے گھیرے میں لے لیا اور سرچ اپریشن شروع کی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button