قبائلی اضلاع

قبائلی ضلع مہمند میں بارودی مواد کے دھماکے سے لیویز اہلکار جاں بحق

دوسری جانب شمالی وزیرستان کے علاقے سرائے درپہ خیل میں کھلونا نما بم پھٹنے سے ایک 10 سالہ بچہ شدید زخمی ہو گیا۔

قبائلی ضلع مہمند کی تحصیل صافی میں بارودی مواد کے دھماکے میں لیویز فورس کا ایک اہلکار جاں بحق ہو گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق عیسٰی خان نامی اہلکار ڈیوٹی کیلئے جا رہا تھا جب علینگار میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا۔

وقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

دوسری جانب شمالی وزیرستان کے علاقے سرائے درپہ خیل میں کھلونا نما بم پھٹنے سے ایک 10سالہ بچہ شدید زخمی ہو گیا۔

مقامی لوگوں کے مطابق شاکر اللہ نامی بچہ گھر کے قریب کھیل رہا تھا جب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق مجروح کی بصارت سے محرومی کا خدشہ ہے۔

ادھر مقامی لوگوں نے پاک آرمی اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ زخمی لڑکے کا تعلق ایک نہایت ہی غریب گھرانے سے ہے لہٰذا علاج معالجے کے سلسلے میں متاثرہ خاندان کی مالی مدد کی جائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button