قبائلی اضلاع

باجوڑ، ناوگئی میں ریموٹ کنٹرول بم حملہ، چار اہلکار زخمی، تحصیلدار بال بال بچ گئے

زخمی اہلکاروں کو فوری طور قریبی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر دو اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں مزید  علاج کے لئے پشاور راوانہ کیا گیا

قبائلی ضلع باجوڑ کے تحصیل ناوگئی کے علاقے کمانگرہ میں تحصیلدار کے گاڑی پر ریموٹ کنٹرول کے ذریعے بم دھماکہ کیا گیا، دھماکے میں  چار لیویز اہلکار زخمی ہوئے جبکہ تحصیلدار بال بال بچ گئے ۔

زخمی اہلکاروں کو فوری طور قریبی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر دو اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں مزید  علاج کے لئے پشاور راوانہ کیا گیا

ذرائع کے مطابق پیر کے صبح باجوڑ کے تحصیل ناوگئی علاقہ کمانگرہ چہارمنگ میں سڑک کے کنارے تحصیلدار عبدالحسیب خان کے گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم  سے حملہ کیا گیا جس کت نتیجےمیں چار لیویز اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ تحصیلدار عبدالحسیب خان بال بال بچ گئے ۔

زخمیوں میں سپاہی اسماعیل، سپاہی سلیمان ، سپاہی عبدالصمد اور سپاہی ریاض شامل ہیں واقعہ کے بعد ڈپٹی کمشنر عثمان محسود فوری طورپر ہیڈکوارٹر ہسپتا ل خار پہنچ گئے اور انہوں نے زخمیوں کی عیادت کی ۔انہوں نے دو زخمیوں کو مزید علاج کیلئے بذریعہ ہیلی کاپٹر پشاور منتقل کرنیکا حکم دیا۔ واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button