قبائلی اضلاع
جنوبی وزیرستان، کسان یونین کا ایگری پارک وانا کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
گزشتہ روز وانا میں احتجاج کے موقع پر مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ حکام نے ایگری پارک میں اپنے منظور نظر افراد کو ہی نوازا ہے اور اصل حقداروں سے صرفِ نظر کیا ہے۔

جنوبی وزیرستان کی ونا سب ڈویژن میں کسان یونین نے ایگری پارک کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے اور کہا ہے کہ زرعی پارک میں اصل کاشتکاروں کو نظرانداز کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز وانا میں احتجاج کے موقع پر مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ حکام نے ایگری پارک میں اپنے منظور نظر افراد کو ہی نوازا ہے اور اصل حقداروں سے صرفِ نظر کیا ہے۔
مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ زرعی پارک میں انہیں ان کا حق دیا جائے بصورت دیگر احتجاج جاری رکھیں گے۔
واضح رہے کہ وانا میں اربوں روپے کی لاگت سے زرعی پارک تعمیر کیا گیا ہے جہاں وانا بازار کی متعدد سبزی منڈیاں منتقل کر دی گئی ہیں تاہم کسان یونین اور بعض سبزی منڈی مالکان معترض ہیں کہ زرعی پارک سے گنتی کے چند لوگوں کو فائدہ ہے جبکہ اصل کاشتکاروں کو کچھ نہیں دیا گیا۔