قبائلی اضلاع
شمالی وزیرستان میں ‘این جی او’ کی گاڑی پر بم دھماکہ
غیر سرکاری ادارے ایس آر ایس پی کی ویگو گاڑی نورک میں واقع نادرا کے دفتر میں کھڑی تھی کہ اس دوران گاڑی کے قریب زوردار دھماکہ ہوگیا۔

شمالی وزیرستان کے علاقہ نورک میں سرحد رورل سپورٹ پروگرام (ایس آر ایس پی) کی گاڑی کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا گیا تاہم خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
نمائندہ ٹی این این کے مطابق گزشتہ روز غیر سرکاری ادارے ایس آر ایس پی کی ویگو گاڑی نورک میں واقع نادرا کے دفتر میں کھڑی تھی کہ اس دوران گاڑی کے قریب زوردار دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجہ میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
نمائندہ ٹی این این کے مطابق گاڑی میں کوئی موجود نہیں تھا جس کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جنہوں نے علاقے کا محاصرہ کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔