تاریخ میں پہلی مرتبہ قبائلی ضلع خیبر کی خاصہ دار اور لیویز کمپنیاں اور الگ الگ پلاٹون تشکیل
ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق ضلع بھر میں قبائلی کی سطح پر پلاٹون بنائی جائیں گی جبکہ ہر پلاٹون میں خاصہ دار کمانڈر سنیارٹی اور کارکردگی کی بنیاد پر مقرر کیے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع خیبر محمود اسلم نے چارج سنبھالتے ہی ٹھوس اقدامات کا آغاز کر دیا۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سابقہ فاٹا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ قبائلی ضلع خیبر کی خاصہ دار اور لیویز کمپنیاں اور الگ الگ پلاٹون بنائی گئی ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق ضلع بھر میں قبائلی کی سطح پر پلاٹون بنائی جائیں گی جبکہ ہر پلاٹون میں خاصہ دار کمانڈر سنیارٹی اور کارکردگی کی بنیاد پر مقرر کیے جائیں گے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ چیک پوسٹوں پر تعینات کمانڈرز اپنے فرائض کی سرانجام دہی کے ساتھ ساتھ عوام کو سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنائیں گے جبکہ عوامی شکایات کیلئے جگہ جگہ سیل قائم کیے جائیں گے۔
اعلامیہ میں تمام خاصہ دار اور لیویز کمانڈرز کو تاکید کی گئی کہ روزانہ کی بنیاد پر ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں کاکرکردگی رپورٹ جمع کرائیں۔
واضح رہے کہ محولہ بالا نظام کی ابتداء ضلع خیبر سے کی جا رہی ہے جو بتدریج تمام قبائلی اضلاع میں لاگو کیا جائے گا۔