قبائلی اضلاع
شمالی وزیرستان، اراضی تنازعہ پر دو قبائل کے درمیان لڑائی میں ایک جاں بحق، 10 زخمی
انتظامیہ کے مطابق میرعلی تحصیل کے مچی خیل اور خدی نامی قبیلوں کے درمیان جائیداد کے معاملے پر ایک عرصہ سے تنازعہ چلا آ رہا ہے جو آج صبح ایک دوسرے پر حملہ آور ہوئے۔

شمالی وزیرستان میں دو قبائلی کے درمیان اراضی تنازعہ پر ہونے والی لڑائی میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہو گئے۔
انتظامیہ کے مطابق میرعلی تحصیل کے مچی خیل اور خدی نامی قبیلوں کے درمیان جائیداد کے معاملے پر ایک عرصہ سے تنازعہ چلا آ رہا ہے جو آج صبح ایک دوسرے پر حملہ آور ہوئے۔
انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مذکورہ دونوں قبائل کے چھریوں، کلہاڑیوں اور پتھروں سے لیس بیسیوں افراد ایک دوسرے کے ساتھ گتھم گتھا ہوئے اور اس دوران ایک شخص جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہوئے جنہیں میرعلی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
انتظامیہ کے مطابق لڑائی کی اطلاع ملتے ہی لیویز اور خاصہ دار فورس کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کر لیا۔
انتظامیہ کا کہنا تھا کہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔