قبائلی اضلاع

شمالی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، دو اہلکار زخمی

اطلاعات کے مطابق میرانشاہ میں سیکیورٹی فورسز اہلکار بائی پاس روڈ پر اپنی معمول کی گشت پر کہ اس دوران اس کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا۔

شمالی وزیرستان میران شاہ بائی پاس روڈ پر سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے ۔

اطلاعات کے مطابق میرانشاہ میں سیکیورٹی فورسز اہلکار بائی پاس روڈ پر اپنی معمول کی گشت پر کہ اس دوران اس کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا۔دھماکے کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے اور ان کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔

زخمیوں میں حوالدار افتخار اور سپاہی زاہد شامل ہیں۔

زخمی اہلکاروں کو میرانشاہ کیمپ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button