’باجوڑ میں ڈرائیوروں سے پولیو ڈیوٹی بیگار کے طور پر لیا جاتا ہے‘
ناوٗگئی بازار میں ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کے حکام پولیو مہم کے کےلئے زبردستی ان سے ڈیوٹی لیتے ہیں اور تیل کے پیسے بھی نہیں دیتے۔

قبائلی ضلع باجوڑ میں ڈرائیوروں نے پولیو ڈیوٹی کے عدم معاوضے کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا ہے۔
ناوٗگئی بازار میں ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کے حکام پولیو مہم کے کےلئے زبردستی ان سے ڈیوٹی لیتے ہیں اور تیل کے پیسے بھی نہیں دیتے۔
ہمارے نمائندے کے مطابق باجوڑ میں پولیو مہم کے شروع ہونے کے بعد لوکل ٹرانسپورٹ کو پولیو مہم کیلئے پکڑ لیا جاتا ہے، ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ لیویز اہلکار انہیں زبردستی پولیو ’بیگار‘ کیلئے لے جاتے ہیں۔
انکا کہنا ہے کہ سارا دن ڈیوٹی کرنے کے بعد لیویز حکام انہیں کچھ بھی معاوضہ نہیں دیتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم غریب مزدور ہیں ، گاڑی مالکان کو روز روز کا حساب دینا پڑتا ہےاسی دن دن کے پیسے اپنے جیب سےدینے پڑتے ہیں‘۔
انہوں نے بتایا کہ پولیو کے نام پر کروڑوں روپے کے فنڈز آتے ہیں لیکن اب تک انہیں ان فنڈز میں سے ایک بھی روپیہ نہیں ملا۔
ڈرائیوروں نے احتجاجی دھرنے کے دوران سینیٹر ہدایت اللہ خان ، منتخب ایم این ایز اور صوبے کے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ انہیں اس عذاب سے نجات دلائیں کیونکہ پولیو ڈیوٹی کرنے کے بعد انہیں تیل کے پیسے بھی نہیں ملتے لہذا ان پر رحم فرمائیں۔