قبائلی اضلاع

ضلع خیبر، وادیٗ تیراہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے امن کمیٹی کا راہنماٗ قتل

ذراٸع کے مطابق تیراہ کے علاقے بھوٹان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قومی شرشتہ کے مشر مزاہ خان کو گولی مار کر قتل کردیا جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئےہیں۔

ضلع خیبر کے دور آفتادہ پہاڑی علاقہ وادیٗ تیراہ میں برقمبر خیل سے تعلق رکھنے والے ’قومی شرشتہ‘ کے رہنما کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کر دیا۔

ذراٸع کے مطابق تیراہ کے علاقے بھوٹان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قومی شرشتہ کے مشر مزاہ خان کو گولی مار کر قتل کردیا جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئےہیں۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی حکام نے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا اور آس پاس کے علاقے میں سرچ اپریشن شروع کردیا۔

واضح رہے کہ شرشتہ پشتو زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ہے شر کو دور کرنا یعنی علاقے میں امن قائم کرنا۔

قبائلی علاقوں بالخصوص ضلع خیبر میں اس کی قسم کی امن کمیٹیاں دہشت گرد واقعات کو روکنے اور علاقے میں امن برقرار رکھنے کے لئے قائم کی گئی ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button