قبائلی اضلاع

فاٹا سیکرٹریٹ کے محکمہ تعلیم سمیت 3 محکمہ جات خیبرپختونخوا میں ضم

بدھ کو خیبرپختونخوا اسٹیبلشمنٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فاٹا انضمام پر علملدرآمد اور انتظامی امور میں بہتری کے پیش نظر فاٹا سیکرٹریٹ کے محکمہ تعلیم، محکمہ عشر و زکواۃ اور محکمہ سماجی بہبود اور محکمہ بہبود کے ڈائریکٹرز خیبرپختونخوا میں اپنے متعلقہ سیکرٹری کو رپورٹ کریں گے۔

خیبرپختونخوا حکومت نے فاٹا سیکرٹریٹ کے محکمہ تعلیم اور محکمہ عشر و زکواۃ سمیت تین محکمہ جات کو خیبر پختونخوا کے متعلقہ محکموں میں ضم کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا۔

بدھ کو خیبرپختونخوا اسٹیبلشمنٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فاٹا انضمام پر علملدرآمد اور انتظامی امور میں بہتری کے پیش نظر فاٹا سیکرٹریٹ کے محکمہ تعلیم، محکمہ عشر و زکواۃ اور محکمہ سماجی بہبود اور محکمہ بہبود کے ڈائریکٹرز خیبرپختونخوا میں اپنے متعلقہ سیکرٹری کو رپورٹ کریں گے۔

اعلامیے کے مطابق مالی و انتظامی یا دیگر ترقیاتی سکیموں میں کسی بھی مسئلے کی صورت بھی اپنے متعلقہ سیکرٹری سے ہی رجوع کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ محکمہ داخلہ و قبائلی امور خیبر پختونخوا کی جانب سے فاٹا اصلاحات کی روشنی میں تیارکردہ سفارشات صوبائی حکومت کو پیش کی گئی تھیں جن میں فاٹا سیکرٹریٹ میں قائم متعدد محکموں کو مرحلہ وار خیبر پختونخوا کے صوبائی محکموں میں ضم کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

دستاویزات کے مطابق پہلے مرحلے میں فاٹا سیکرٹریٹ کے محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت کوتین ماہ کے اندر اندر خیبر پختونخوا کے محکموں میں ضم کیا جائے گا۔

دوسرے مرحلے میں 6 ماہ کے دوران فاٹا سیکرٹریٹ کے دیگر محکمے اور ادارے ایگریکلچر ریسرچ، لائیو سٹاک، فشریز اور ایگریکلچر ایکسٹینشن کو محکمہ زراعت جبکہ زکوة و عشر، کھیل، سیاحت و ثقافت ، پاپولیشن ویلفیئر ، جنگلات، بلدیات، اطلاعات، معدنیات، صنعت، فنی تعلیم، آبپاشی اور توانائی کے محکموں کو خیبر پختو نخو اکے متعلقہ محکموں میں ضم کئے جائینگے۔

تیسرے مرحلے میں ورکس اینڈ سروسز کوضم کیا جائے گا جبکہ ابتدائی ایک سال کے دوران فاٹا سیکرٹریٹ کے محکمہ پی اینڈ ڈی، خزانہ، لاء اینڈ آرڈر، فاٹا ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور انتظامی ونگ کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا کی نگرانی میں رہنے دیا جائے گا۔

دستاویزات کے مطابق محکمہ پی اینڈ ڈی فاٹا ڈویلپمنٹ کیساتھ ملکر قبائلی اضلاع میں ترقیاتی کاموں کیلئے منصوبہ بندی کرینگے تاہم دونوں محکموں کی منصوبہ بندی پراونشل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کی منظوری سے عمل میں لائی جائے گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button