قبائلی ضلع خیبر، ملیریا پر قابو پانے کیلئے علی مسجد میں تین روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
قبائلی علاقوں کے ملیریا کننٹرول پروگرام کے حکام نے علی مسجد کے عوام سے اپیل کی کہ محکمہ صحت کی جانب سے لگائے گئے کیمپ آئیں اور ملیریا کنٹرول کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

قبائلی ضلع خیبر کے علقے علی مسجد میں ملیریا کا مرض پھیلنے کے بعد محکمہ صحت کی جانب سے مرض کی روک تھام کیلئے تین روزہ کیمپ لگا دیا گیا۔
اس حوالے سے ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ میں منیجر قبائلی علاقہ جات پروگرام ڈاکٹر اسمٰعیل کا کہنا تھا کہ علی مسجد ملیریا کا مرکز قرار دیا جاتا ہے اس لیے اس کی روک تھام کیلئے تین روزہ کیمپ لگایا گیا۔
ڈاکٹر اسمٰعیل کے مطابق کیمپ میں مریضوں کے ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ انہیں ادویات اور مچھردانیاں بھی فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ اس کے علاوہ مرض کے حوالے سے ان میں آگاہی بھی دی جارہی ہے۔
قبائلی علاقوں کے ملیریا کننٹرول پروگرام کے حکام نے علی مسجد کے عوام سے اپیل کی کہ محکمہ صحت کی جانب سے لگائے گئے کیمپ آئیں اور ملیریا کنٹرول کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
ادھر ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ علی مسجد میں امسال ملیریا سے 234 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے پہلی جماعت کے طالبعلم ساجد کی گزشتہ روز موت واقع ہو گئی تھی۔
ڈاکٹروں کے مطابق ملیریا کا مرض ایک خاص قسم کے مچھر کے کاٹنے سے لاحق ہوتا ہے جبکہ اس مرض مبتلا مریض کو شدید بخار، سردی، بھوک نہ لگنا، کمزوری اور سر درد کی شکایت رہتی ہے۔