قبائلی اضلاع

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی گارڈ سمیت چینی آئل کمپنی کے 4 اہلکار زندہ جلا دیے گئے

ذرائع کے مطابق واقعے کے پیچھے مبینہ طور پر کالعدم تحریک طالبان کا ہاتھ ہے تاہم ابتدائی طور پر یہ واضح نہیں کہ انہیں کہاں سے اغوا کیا گیا ہے۔

شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے تیل تلاش کرنے والی چینی کمپنی کے تین ملازمین اور ان کی سیکیورٹی پر مامور ایف سی اہلکار کو گاڑی میں بٹھا کر گاڑی کو آگ لگا دی۔

ذرائع کے مطابق ماڑی پٹرولیم لمیٹڈ نامی چینی کمپنی کے اہلکار جاویداللہ، انول، ڈرائیور خلیل الرحمٰن اور ایف سی اہلکار ذاکر کو مبینہ شدت پسندوں نے سپین وام کے علاقے نالہ میں گاڑی سمیت نذرآتش کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی مکمل طور پر جل گئی جس کے نتیجے میں اندر بیٹھے چاروں اہلکار جھلس کر جاں بحق ہو گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق واقعے کے پیچھے مبینہ طور پر کالعدم تحریک طالبان کا ہاتھ ہے تاہم ابتدائی طور پر یہ واضح نہیں کہ انہیں کہاں سے اغوا کیا گیا ہے۔

دوسری جانب جاں بحق ہونے والوں میں تین مقامی جبکہ ایک غیرمقامی بتایا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ شمالی وزیرستان میں ہی اسی کمپنی کے دو اہلکار گزشتہ ہفتے اغوا کیے گئے تھے جن میں سے ایک کو مبینہ طور پر گھر واپس آگیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button