قبائلی اضلاع

شمالی وزیرستان کی تین کھیلتی کودتی بچیاں بم دھماکے میں زخمی

بچیوں کو زخمی حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچایا گیا تاہم ایک بچی کو حالت نازک ہونے کی وجہ سے بنوں منتقل کر دیا گیا۔

شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں تین کم سن بچیاں زخمی ہو گئیں۔

انتظامیہ کے مطابق عیدک نامی علاقہ میں دو سالہ اقراء، تین سالہ خضرا اور پانچ سالہ انشاء کھیل کود میں مصرف تھیں جب اوپر درخت سے ایک آئی ای ڈی بم گر پڑا جس کے نتیجے میں تینوں زخمی ہو گیں۔

بچیوں کو زخمی حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچایا گیا تاہم ایک بچی کو حالت نازک ہونے کی وجہ سے بنوں منتقل کر دیا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ شمالی اور جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ ایک سنگین مسئلہ ہے جہاں اس نوعیت کے واقعات تواتر سے پیش آرہے ہیں اب تک جن میں سیکیورٹی اہلکاروں اور چھوٹے بچوں و خواتین سمیت درجنوں افراد جاں بحق یا زخمی ہوئے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button