قبائلی اضلاع

جنوبی وزیرستان: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 سکیورٹی اہلکار جاں بحق

تحصیل سراروغہ کے علاقہ نیر بابو میں دو فوجی جوان چشمے سے پانی بھرنے گئے تھے جہاں نامعلوم افراد نے اُن پر فائرنگ کردی۔

خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 فوجی جوان جاں بحق ہوگئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل سراروغہ کے علاقہ نیر بابو میں دو فوجی جوان چشمے سے پانی بھرنے گئے تھے جہاں نامعلوم افراد نے اُن پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں دونوں اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ گزشتہ شام پیش آیا جس کے بعد سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور لاشوں کو تحویل میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button