قبائلی اضلاع

نئے پاکستان میں شمالی وزیرستان کا نیا میرانشاہ بازار

اس سلسلے میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں کورکمانڈر پشاور، جی او سی سیون ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان کے علاوہ قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔

کورکمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ میں جدید بازار کا افتتاح کردیا۔

اس سلسلے میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں کورکمانڈر پشاور، جی او سی سیون ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان کے علاوہ قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔

تقریب سے اپنے خطاب میں کورکمانڈر لیفٹینیٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے کہا کہ وزیرستان کو مزید خوبصورت بنانے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس موقع پر کورکمانڈر نے 1400 دکانوں کے مالکان میں چابیاں تقسیم کیں جبکہ بعدازاں انہوں نے نئی مارکیٹ میں شاپنگ بھی کی۔

علاوہ ازیں لیفٹینینٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے میران شاہ ہسپتال میں زنانہ بلاک کے ساتھ ساتھ غلام خان چوک کا بھی افتتاح کیا۔

واضح رہے کہ آپریشن ضرب عضب کے دوران میرانشاہ بازار میں 11 ہزار دکانیں مسمار کی گئی تھیں جبکہ محولہ بالا مارکیٹ حکومت کی جانب سے جدید طرز پر تعمیر کی گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button