ضلع کرم، ولیمہ تعزیت میں تبدیل، باتھ روم میں گیس بھر جانے سے دولہا جاںبحق
ذرائع کے مطابق ضلع کرم کے علاقے اپر ساتین کے رہائشی پٹواری رحیم کا جوان سال بھائی سلطان علی شاہ جو چند روز قبل دوبئی سے چھٹی پر گھر آیا تھا، غسل خانے میں گیس بھرنے کے باعث جان بحق ہوگیا ہے۔

ضلع کرم کے علاقے ساتین میں نوجوان سلطان علی شاہ شادی سے ایک دن پہلے باتھ روم میں گیس بھرنے سے جاں بحق ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ضلع کرم کے علاقے اپر ساتین کے رہائشی پٹواری رحیم کا جوان سال بھائی سلطان علی شاہ جو چند روز قبل دوبئی سے چھٹی پر گھر آیا تھا، غسل خانے میں گیس بھرنے کے باعث جان بحق ہوگیا ہے۔
متوفی کے بھائی رحیم کے مطابق متوفی سلطان علی شاہ کا آج جمعے کو ولیمہ تھا اور شادی کے کارڈز بھی تقسیم کیے گئے ۔ یہ دردناک واقعہ اپر ساتین میں پیش آیا۔
متوفی سلطان علی شاہ نہانے کے لیے اپنے گھر میں باتھ روم میں گئے جہاں گیس بھرنے کے باعث بے ہوشی ہوگئے جس کے بعد گھر والوں نے انہیں صدہ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا ۔
متوفی کی جان بچائی جاسکتی تھی تاہم گھر والوں کے مطابق ہسپتال عملے کی مبینہ غفلت اور سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ آکسیجن بروقت دستیاب نہ ہوسکا جس کے باعث متوفی جانبر نہ ہوسکے ۔ سلطان علی شاہ کو آشکبار آنکھوں کے سامنے ساتین قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا