قبائلی اضلاع

فاٹا انضمام، "قبائل قومی تحریک” کے نام سے ایک نئی سیاسی جماعت کا باقاعدہ اعلان

موقع پر موجود حاضرین کے صلاح مشورے سے دو تلواروں سے مزین سرخ و سیاہ جھنڈے کا انتخاب کیا گیا جبکہ سابق وفاقی وزیر حمیداللہ جان آفریدی کو پارٹی کا عبوری چیئرمین منتخب کیا گیا۔

قبائلی عوام کے حقوق کیلئے "قبائل قومی تحریک” کے نام سے ایک نئی سیاسی جماعت کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا۔

اس حوالے سے درہ آدم خیل میں سابق رکن قومی اسمبلی حاجی بازگل کے حجرے میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں بادشاہی خان، ملک خان مرجان اور حاجی بازارگل سمیت قبائلی عمائدین و اکابرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر پارٹی کے 27 نکاتی ایجنڈے کا اعلان بھی کیا گیا جن میں فاٹا کو الگ صوبے کا درجہ دینا، تمام قبائلی اضلاع میں اعلیٰ تعلیمی اداروںاور جدید مراکز صحت کا قیام، صنعت و حرفت کا فروغ، ٹیکس سے استثنٰی، طلباء کیلئے وظائف، مدارس اور طلبہ کی مشاورت سے قومی دھارے میں شمولیتم شدت پسندی کیخلاف آپریشن سے متاثرہ لوگوں کو معاوضوں کی ادائیگی اور اس طرح کے دیگر نکات شامل ہیں۔

موقع پر موجود حاضرین کے صلاح مشورے سے جماعت کیلئے دو تلواروں سے مزین سرخ و سیاہ جھنڈے کا انتخاب کیا گیا جبکہ سابق وفاقی وزیر حمیداللہ جان آفریدی کو پارٹی کا عبوری چیئرمین منتخب کیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button