ضلع خیبر، پولیٹیکل تحصیلدار کا اپنی جیب سے سکول کے بچوں کےلئے کاپیاں اور کتابیں فراہم کرنے کا اعلان
ان کا کہنا تھا کہ اس پسماندہ علاقے کے سکولوں کو پانی کی فراہمی سمیت تمام تر سہولیات دینگے اور غیر حاضر اساتذہ کے خلاف تادیبی کارراوائی کی جائیگی۔

قبائلی ضلع خیبر تحصیل جمرود کے پولیٹیکل تحصیلدار یاسر سلمان نے دور افتادہ علاقوں میں واقع سکولوں کا دورہ کیا ہے اور موقع پر غیر حاضر پائے گئے اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پولیٹیکل تحصیلدار یاسر سلمان نے جمرود تحصیل کے پرائمری سکول ورمنڈو میلہ اور شاہگئی پرائمری سکول کا اچانک دورہ کیا جہاں پر بچے سکول کی مناسب عمارت نہ ہونے کی وجہ سے چھپر یا برآمدے میں تعلیم حاصل کر رہے تھے جس پر پولیٹیکل تحصیلدار نے ان کے لئے خیموں کی فراہمی کا اعلان کیا اور ساتھ ہی اپنے جیب سے تمام بچوں کو کتابیں اور کاپیاں دینے کا اعلان کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس پسماندہ علاقے کے سکولوں کو پانی کی فراہمی سمیت تمام تر سہولیات دینگے اور غیر حاضر اساتذہ کے خلاف تادیبی کارراوائی کی جائیگی۔
انکا مزید کہنا تھا کہ وہ ہفتے میں ایک دن سکولوں کا معائنہ کرینگے اور سہولیات اور مسائل کا جائزہ لینگے۔