ملکی تاریخ میں پہلی بار قبائلی اضلاع میں بچوں کی پیدائش کے اندراج کا پروگرام جاری
فاٹا سیکرٹریٹ کی جانب سے جنوبی وزیرستان کیلئے مقرر کردہ برتھ سرٹیفیکیٹ رجسٹریشن کے کوآرڈینیٹر حبیب اللہ سالارزئی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ فاٹا سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری اس پروگرام کے تحت فاٹا میں 18 سال سے کم عمر کے بچوں کی پیدائش کا اندراج کیا جا رہا ہے۔

پاکستان اور سابقہ فاٹا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حکومت کی جانب سے قبائلی اضلاع کے بچوں کو برتھ سرٹیفیکیٹس جاری کیے جا رہے ہیں۔
فاٹا سیکرٹریٹ کی جانب سے جنوبی وزیرستان کیلئے مقرر کردہ برتھ سرٹیفیکیٹ رجسٹریشن کے کوآرڈینیٹر حبیب اللہ سالارزئی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ فاٹا سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری اس پروگرام کے تحت فاٹا میں 18 سال سے کم عمر کے بچوں کی پیدائش کا اندراج کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ برتھ سرٹیفیکیٹ کے حصول کے ساتھ قبائلی اضلاع کے تمام بچوں کو تعلیم، کاروبار اور بیرون ملک جانے کے سلسلے میں کافی آسانیاں میسر ہوں گی۔
حبیب اللہ کے مطابق برتھ سرٹیفیکیٹ کیلئے بچے کے والدین کو ایک فارم جمع کرنا ہوتا ہے جس میں بچے اور اس کے والدین کے ناموں سمیت دیگر ضروری معلومات درج ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ سند حکومت کی جانب سے مفت فراہم کی جا رہی ہے اور یہ کہ لگ بھگ چار دنوں کے بعد رجسٹرڈ سرٹیفیکیٹ ان کے حوالے کیا جائے گا۔
مقامی لوگوں کا دوسری جانب اس حوالے سے کہنا تھا کہ انضمام سے قبل اپنے بچوں کے اندراج کیلئے وہ نادرا کے پاس ایک فارم جمع کرتے تھے لیکن اب ملک کے دیگر شہریوں کی طرح ان کے بچوں کی پیدائش کا بھی اندراج کیا جائے گا۔