خیبر، لنڈی کوتل میں منشیات کے استعمال کے خلاف ریلی کا انعقاد
ریلی کے شرکاء سے اپنے خطاب میں اسسٹنٹ کمشنر محمد عمران خان کا کہنا تھا کہ منشیات ایک ناسور ہے جو معاشرے کو تباہ کرکے رکھ دیتا ہے۔

قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں منشیات کیخلاف ایک ریلی نکالی گئی۔
پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ لنڈیکوتل کے زیراہتمام ہیڈکوارٹر ہسپتال تا لنڈی کوتل پریس کلب نکالی گئی ریلی میںاسسٹنٹ کمشنر محمد عمران خان، تحٓصیلدار عصمت اللہ وزیر، اینٹی نارکاٹکس ضلع خیبر کے صدر سلمان کاں اور نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ریلی کے شرکاء سے اپنے خطاب میں اسسٹنٹ کمشنر محمد عمران خان کا کہنا تھا کہ منشیات ایک ناسور ہے جو معاشرے کو تباہ کرکے رکھ دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ اس دھندہ میں ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
انہوں نے اہل علاقہ پر زور دیا کہ منشیات کے خاتمے کے سلسلے میں ان کے ساتھ تعاون کریں۔
اس موقع پر اینٹی نارکاٹکس کے صدر سلمان خان کا کہنا تھا کہ منشیات کے خاتمے کیلئے مختلف کھیلوں کے ٹورنامنٹس منعقد کروا چکے ہیں اور آئندہ بھی منشیات کے خلاف آگاہی پروگراموں کا اہتمام کریں گے۔