قبائلی اضلاع

باجوڑ یوتھ جرگے کا قائمقام ڈپٹی کمشنر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرش اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اُن کے حق میں اور قائمقام ڈپٹی کمشنر کے خلاف مختلف نعرے درج تھے۔

باجوڑ یوتھ جرگہ نے قائمقام ڈپٹی کمشنر باجوڑ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

باجوڑ پریس کلب کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہرے کی قیادت جرگہ کے چیئرمین اسرار جان کررہے تھے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرش اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اُن کے حق میں اور قائمقام ڈپٹی کمشنر کے خلاف مختلف نعرے درج تھے۔

قبل ازیں پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین اسرار جان کا کہنا تھا کہ ایکٹنگ ڈپٹی کمشنر کی وجہ سے باجوڑ میں عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے اور گذشتہ سال ستمبر میں تحصیلدار فواد خان کے ساتھ شہید ہونے والے لیویز اہلکاروں کے ورثا کو قومی خزانے کی جانب سے جاری کیا جانے والا ورثہ بھی تاحال ورثاء کو نہ مل سکا۔

انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ باجوڑ میں مستقل ڈی سی تعینات کیا جائے اور شہداء کیلئے جاری کیا گیا فنڈ ریلیز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اگلے چند دنوں میں شہداء فنڈ ریلیز نہیں کیا گیا تو ہم شدید احتجاج  پر مجبور ہوجائیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button