قبائلی اضلاع

شمالی وزیرستان، تیل اور گیس تلاش کرنے والی کمپنی کے دو اہلکار مبینہ طور پر اغوا

ذرائع کے مطابق انجینئر زاہد محمود اور ممتاز علی شاہ کو پاک افغان سرحدی علاقے آباخیل اولام الگاڈ سے اغواء کیا گیا جن کی تلاش کیلئے انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

شمالی وزیرستان میں تیل اور گیس تلاش کرنے والی کمپنی کے دو اہلکاروں کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انجینئر زاہد محمود اور ممتاز علی شاہ کو پاک افغان سرحدی علاقے آباخیل اولام الگاڈ سے اغواء کیا گیا جن کی تلاش کیلئے انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

سرچ آپریشن میں لیویز، خاصہ دار اور بیٹنی رائفلز کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کارروائی شدت پسندوں کی کارستانی لگ رہی ہے جو مغویوں کو مبینہ طور پر سرحد پار لے گئے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button