قبائلی اضلاع

قبائلی علاقوں میں جو اصلاحات کی گئیں ان میں کافی ابہام پایا جاتا ہے۔ علامہ نورالحق قادری

آل خاصہ دار فورس کی جانب سے منعقدہ یک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مذہبی امور کے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ فاٹا اصلاحات کی مخالفت نہیں کرتے بلکہ ان کی جماعت اصلاحات کی حمایت کرتی ہے جس کا اس حوالے سے موقف واضح ہے لیکن گزشتہ حکومت نے اصلاحات کے نام پر جو ڈرامہ رچایا اس کے حق میں بھی وہ بالکل نہیں ہیں۔

مذہبی امور کے وفاقی وزیر ڈاکٹر علامہ نورالحق قادری نے کہا ہے کہ گزشتہ دور حکومت میں قبائلی علاقوں میں جو اصلاحات کی گئیں ان میں کافی ابہام پایا جاتا ہے۔

آل خاصہ دار فورس کی جانب سے منعقدہ یک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مذہبی امور کے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ فاٹا اصلاحات کی مخالفت نہیں کرتے بلکہ ان کی جماعت اصلاحات کی حمایت کرتی ہے جس کا اس حوالے سے موقف واضح ہے لیکن گزشتہ حکومت نے اصلاحات کے نام پر جو ڈرامہ رچایا اس کے حق میں بھی وہ بالکل نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے اصلاحاتی عمل میں خاصہ دار اور لیویز فورس کا مستقبل واضح نہیں کیا جبکہ کوٹہ سسٹم اور سکالر شپ کے حوالے سے بھی ابہام موجود تھا۔

علامہ نورالحق قادری کے مطابق پرانے سسٹم میں پولیٹیکل انتظامیہ کی جانب سے غریب و نادار طلبہ کو وظائف دیے جاتے تھے تاہم فاٹا اصلاحات میں اس کا بھی کوئی ذکر موجود نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان تمام مسائل سے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کیا جا چکا ہے جبکہ اس سلسلے میں فاٹا کے تمام اراکین پارلیمان کی ان سے ملاقات بھی کروائی گئی ہے۔

ڈاکٹر نورالحق قادری نے بتایا کہ موجودہ حکومت خاصہ دار اور لیویز فورس کے ساتھ ناانصافی نہیں کرے گی بلکہ ان کا مستقبل واضح کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت انصاف کے نام پر آئی ہے اور ہر شخص کے ساتھ انصاف ہی کرے گی۔

تقریب میں جے یو آئی ف کے رکن قومی اسمبلی مفتی عبدالشکور، ایم این اے اقبال آفریدی اور ساجد طوری کے علاوہ خاصہ دار اور لیویز کے اہلکاروں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button