قبائلی اضلاع

فاٹا سیکرٹریٹ اہلکاروں کی جامعہ پنجاب میں ٹرائبل سٹوڈنٹ کوٹہ پر رشتہ داروں کو داخلہ دلوانے کی کوشش ناکام

ٹی این این کی رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں ٹرائبل یوتھ موومنٹ کے رہنماؤں نے جب فاٹا سیکرٹریٹ کا  دورہ کیا تو یہ انکشاف ہوا کہ سیکرٹریٹ کے اہلکاروں نے ان سیٹوں کیلئے مرتب فہرست میں اپنے رشتہ داروں کے نام دیے تھے۔

سٹیزن جرنلسٹ مصباح الدین سے

محکمہ ہائیر ایجوکیشن خیبرپختونخوا نے جامعہ پنجاب میں قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے طلباء کیلئے مختص کوٹہ سیٹیں صوبے کے دیگر اضلاع کے طلباء کو دیدیں۔

محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق قبائلی اضلاع کیلئے مختص یہ سیٹیں کرک، صوابی، شانگلہ، مانسہرہ، لکی مروت، بٹگرام اور ڈیرہ اسمعیل خان کے طلبا کو دی گئیں۔

ٹی این این کی رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں ٹرائبل یوتھ موومنٹ کے رہنماؤں نے جب فاٹا سیکرٹریٹ کا  دورہ کیا تو یہ انکشاف ہوا کہ سیکرٹریٹ کے اہلکاروں نے ان سیٹوں کیلئے مرتب فہرست میں اپنے رشتہ داروں کے نام دیے تھے۔

ٹی این این کے ساتھ گفتگو میں ٹی وائی ایم کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بعد میں ہائیر ایجوکیشن کے سیکشن افسر نے انہیں بتایا کہ دیگر اضلاع کے طلباء ٹیکنیکل غلطی کے باعث لیے گئے اور اب یہ فہرست منسوخ اور ازسر نو مرتب کی جائے گی جس میں قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے طلباء کو شامل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ہر سال ملک کے دیگر صوبوں کی جامعات میں قبائلی طلباء کیلئے مختص نشستیں باقاعدہ مشتہر کی جاتیں ہیں تاہم اس بار فاٹا سیکرٹریٹ کی جانب سے یہ اشتہار بھی نہیں دیا گیا تھا۔

یہ بھی یاد رہے کہ چند روز قبل ٹرائبل یوتھ موومنٹ نے اپنے مطالبات کے حق میں گورنر ہاؤس پشاور کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔

بعدازاں گورنر شاہ فرمان کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا گیا جبکہ مذاکرات کے دوران گورنر خیبرپختونخوا نے دیگر مطالبات کے ساتھ ٹی وائی ایم کا یہ مطالبہ بھی منظور کیا تھا کہ اگلے دس برس فاٹا کے کوٹہ پر قبائلی طلباء کو کالجز اور جامعات میں داخلہ دیا جائے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button