قبائلی اضلاع

باڑہ میں آئس کے بڑھتے ہوئے استعمال کیخلاف برقمبرخیل کے عوام کی آگاہی واک

مدرسہ چوک تا چرگو خواڑ کی گئی واک کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر آئس و دیگر نشہ آور اشیاء کے استعمال کے خلاف نعرے درج تھے۔

قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں برقمبرخیل قبیلے کے عوام نے علاقے میں آئس کے بڑھتے ہوئے استعمال کے خلاف آگاہی واک کی جس میں ضلع تعلیم افسر جدون خان وزیر، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر شیرزمان اور عمائدین قبائل کے علاوہ نوجوانوں اور عام افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مدرسہ چوک تا چرگو خواڑ کی گئی واک کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر آئس و دیگر نشہ آور اشیاء کے استعمال کے خلاف نعرے درج تھے۔

اس موقع پر جدون خان وزیر کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ آئس کا نشہ نوجوان نسل کو تباہ و برباد کر رہا ہے اور اگر اس کے خلاف بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو یہ گند معاشرے میں مزید پھیلے گا۔

انہوں نے کہا کہ آئس کا نشہ ایک لعنت ہے اور یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اس لعنت سے اپنی نوجوان نسل کو بچائیں۔

جدون خان وزیر کے مطابق مقامی لوگوں کے تعاون اور حمایت کے بغیر اس لعنت پر قابو پانا ناممکن ہے۔

انہوں نے علماء کرام، قبائلی عمائدین اور ماہرین تعلیم پر زور دیا کہ نوجوانوں کو منشیات کے استعمال کے نقصانات اور برے اثرات سے آگاہ کرنے کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے انتظامیہ پر بھی زور دیا کہ آئس کے کاروبارمیں ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button