وادیٗ تیراہ، لکڑ بابا اور غیبی نیکہ کے متاٗثرین حکومتی امداد سے محروم
چار مہینے پہلے واپس کئے گئے متاثرین تاحال حکومتی امداد سے محروم ہے, ان کے گھر تباہ ھوچکے ھیں اور سردی کا موسم آنے کی وجہ سے ان لوگوں کو خیموں اور خوراکی اشیاء کی شدید ضرورت ہے
ضلع خیبر وادیٗ تیراہ کے علاقے غیبی نیکہ اور لکڑ بابا کو واپس جانے والے متاٗثرین تاحال حکومتی امداد کے منتظر ہیں اور اس حوالے سے ضلع خیبر سپاہ یوتھ آرگنائزیشن کے وفد کی فاٹا ڈیزاسٹر مینجمینٹ کے آپریشنل ڈاٸریکٹر ناصر درانی سے قبیلہ سپاہ کے حالیہ واپس شدہ متاثرین مسائل کے حوالے سے ملاقات کی۔
چار رکنی وفد نے تیراہ کے علاقے غیبی نیکہ اور لکڑبابا کے متاثرین کے حوالے سے بتایا کہ چار مہینے پہلے واپس شدہ متاثرین تاحال حکومتی امداد سے محروم ہے اور ان کے ساتھ کسی قسم کی حکومتی امداد نہی کی گئی, ان کے گھر تباہ ھوچکے ھیں اور سردی کا موسم آنے کی وجہ سے ان لوگوں کو خیموں اور خوراکی اشیاء کی شدید ضرورت ہے۔
ملاقات کے دوران ڈایریکٹر ناصردرانی نے کہا کہ ھم متاثرین کی باعزت واپسی کیلیے کوشاں ہیں اور موجودہ وقت میں بھی قوم کوکی خیل کے متاثرین کی واپسی کا عمل شروع ھوچکا ہے جبکہ 16 اکتوبر سے قوم سپاہ کے باقی ماندہ متاثرین کی واپسی کا عمل شروع ھوگا۔
انہوں نے کہا کہ متاثرین کو خیمے دینے کی غرض سے انہوں نے ضلع خیبر کی انتظامیہ کو 1500 خیمے فراھم کیے ھیں۔ ڈایریکٹر ناصردرانی نے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خیبر کو موقع پر لیٹر ارسال کیا جس میں مذکورہ 1500 خیمے متاثرین کو حوالہ کرنے کا کہا گیا۔ وفد میں سپاہ یوتھ کےصدرجاویدآفریدی، تراب علی آفریدی، ریاض آفریدی اور ثمل جان آفریدی شامل تھے