قبائلی اضلاع

جنوبی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ، تین اہلکار جاںبحق

معلومات کے مطابق سیکورٹی فورسز کی گاڑی علاقے میں معمول کی گشت پر تھی کہ اچانک شدت کی جانب سے ریموٹ کنٹرول بم حملے کا شکار ہوئی۔

جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا تحصیل میں میں سیکیورتی فورسز پر حملے کے نتیجے میں تین اہلکار جاںبحق ہوئے ہیں۔

معلومات کے مطابق سیکورٹی فورسز کی گاڑی علاقے میں معمول کی گشت پر تھی کہ اچانک شدت کی جانب سے ریموٹ کنٹرول بم حملے کا شکار ہوئی۔ واقعے میں 3 سیکورٹی اہکار صوبیدار خالق،نائیک اسد، سپاہی رمضان جاں بحق ہوئے جبکہ سپاہی تنویر، مبشر، اور فاروق زخمی ہوئے ہیں۔

زخمیوں کو فوری طور علاج کے لئے ہسپتال روانہ کیا گیا۔

واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز کے دستوں نے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا اور سرچ اپریشن شروع کردی ہے

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button