صوبائی حکومت نے قبائلی اضلاع میں ہیلتھ کارڈز تقسیم کرنے کی تیاری مکمل کرلی
اگلے دومہینوں میں چھ قبائلی اضلاع میں تین لاکھ سے زائدخاندانوں میں ہیلتھ کارڈزتقسیم کیے جائینگے،بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کیلئے ہونے والے سروے میں رجسٹرڈخاندانوں کوہیلتھ کارڈزدیے جائینگے

نبی جان اورکزئی
خیبرپختونخواحکومت نے قبائلی اضلاع میں ہیلتھ کارڈزتقسیم کرنے کیلئے تیاری مکمل کرلی ہے،اگلے دومہینوں میں چھ قبائلی اضلاع میں تین لاکھ سے زائدخاندانوں میں ہیلتھ کارڈزتقسیم کیے جائینگے،بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کیلئے ہونے والے سروے میں رجسٹرڈخاندانوں کوہیلتھ کارڈزدیے جائینگے۔
معلومات کے مطابق ہیلتھ کارڈزکے ذریعے کوئی خاندان کئی قسم کی بیماریوں کاپانچ لاکھ چالیس ہزار روپےتک علاج کی سہولت موجودہوگی۔
فاٹاسیکرٹریٹ کے محکمہ صحت میں ہیلتھ کارڈزکے تقسیم سے متعلق ڈائریکٹریٹ قائم کردی گئی ہے۔ شمالی وزیرستان میں خراب حالات کی وجہ سے بی آئی ایس پی سروے نہ کرائے جانے پرکسی کوہیلتھ کارڈزنہیں ملے گا۔
صحت انصاف کارڈکے صوبائی ڈائریکٹرڈاکٹرمحمدریاض تنولی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی سوروزہ پلان پرعمل درآمدکرتے ہوئے قبائلی اضلاع میں ممکنہ طورپراکتوبرکے آخریانومبرسے چھ قبائلی اضلاع میں ہیلتھ کارڈزکے تقسیم کاآغازکیاجائے گا۔
چھ قبائلی اضلاع میں کل 3لاکھ 1ہزار932ہیلتھ کارڈزتقسیم کیے جائینگے جس کیلئے تمام ترتیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ہیلتھ کارڈزکے ذریعے کوئی مریض صوبے بھرمیں 80سرکاری ونجی ہسپتالوں میں علاج کراسکتے ہیں۔
دستاویزات کے مطابق قبائلی ضلع باجوڑمیں ایک لاکھ 28ہزار268خاندانوں کوہیلتھ کارڈزدیے جائینگے اسی طرح ضلع خیبرمیں 70ہزار،ضلع کرم میں 46ہزار76،ضلع مہمندمیں44ہزار580،ضلع اورکزئی میں 12ہزار480جبکہ ضلع جنوبی وزیرستان میں صرف 41خاندانوں میںہیلتھ کارڈزہیلتھ کارڈزتقسیم ہونگے جبکہ ضلع شمالی وزیرستان میں خراب حالات کی وجہ سے بینظیرانکم سپورٹ سروے نہیں ہوئی تھی جس وجہ سے مذکورہ ضلع میں کارڈزتقسیم نہیں ہونگے۔