قبائلی اضلاع

لنڈی کوتل، خیبر یوتھ فورم کے زیراہتمام "کلین خیبر "کے نام سے صفائی مہم کا آغاز

اس سلسلے میں پاک افغان شاہراہ پر ایک واک کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں سینیٹر تاج محمد آفریدی، ایم ایس لنڈی کوتل ہسپتال خالد جاوید کے علاوہ مقامی عمائدین، عوام اور نجی و سرکاری سکولوں کے طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں خیبر یوتھ فورم کے زیراہتمام "کلین خیبر” کے نام سے صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔

اس سلسلے میں پاک افغان شاہراہ پر ایک واک کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں سینیٹر تاج محمد آفریدی، ایم ایس لنڈی کوتل ہسپتال خالد جاوید کے علاوہ مقامی عمائدین، عوام اور نجی و سرکاری سکولوں کے طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

واک کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر صفائی کی اہمیت کے حوالے سے پیغامات درج تھے۔

اس موقع پر سینیٹر تاج محمد نے صفائی مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

شرکاء سے اپنے خطاب میں سینیٹر تاج محمد، ڈاکٹر خالد جاوید خیبریوتھ فورم کے چیئرمین بخت علی شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ واک اور مہم کا مقصد عوام میں صفائی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔

مقررین نے کہا کہ گندگی کے باعث علاقے میں طرح طرح کی بیماریاں پھیل رہی ہیں اس لیے ہر ایک کو چاہیے کہ وہ اپنے گھر اور اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھے۔

انہوں نے کہا کہ حضورﷺ نے صفائی پر بہت زور دیا ہے اس لیے ہمیں چاہیے کہ سنت نبویؐ پر عمل پیرا ہوں۔

اس موقع پر خیبر یوتھ فورم کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ مہم ایک ہفتہ جاری رہے گی اور اس دوران گلی، نالوں، سکولوں اور دیگر عوامی مقامات سے گندگی کا صفایا کیا جائے گا۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ صفائی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

دوسری جانب مقامی لوگوں نے مہم کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مہم کامیابی کے ساتھ مکمل کی جائے گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button