قبائلی اضلاع

شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ کے ایک اور واقعے میں دو افراد قتل

ضلعی انتظامیہ کے مطابق واقعہ میرعلی سب ڈویژن میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح ملزمان نے دو مقامی افراد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جس میں دو افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق واقعہ میرعلی سب ڈویژن میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح ملزمان نے دو مقامی افراد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان وقوعہ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوئے جبکہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے بعد سے فورسز پر حملوں کے ساتھ ساتھ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات بھی تھمنے میں نہیں آرہے جہاں گزشتہ چھ ماہ کے دوران اس نوعیت کے (ٹارگٹ کلنگ کے) درجن سے زائد واقعات پیش آچکے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button